شوبز میں کامیابی کیلیے سفارش نہیں صلاحیت ضروری ہے وائم عمار دھامنی
فنی سفرکاآغازبہت مشکل حالات میں کیا، کوئی درست مشورہ نہیں دیتا تھا،ٹیلنٹ کے بل بوتے پرآگے بڑھتی چلی گئی، اداکارہ
مراکش سے تعلق رکھنے والی حسینہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ دنیا میں کامیابی اورترقی کسی کی سفارش سے نہیں بلکہ سخت محنت سے ملتی ہے۔
''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سفارش اورپیسہ خرچ کرنے سے کام تومل سکتا ہے لیکن اس میں وہ سچائی دکھائی نہیں دیتی جو خداد صلاحیتوں سے مالامال فنکارکے کام میں نظرآتی ہے۔
وائم نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں وہی لوگ اپنا منفرد مقام بنا پاتے ہیں، جوکسی سفارش کے بغیرکام کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں، جولوگ سفارش کے بل پرنام بنانے کی کوشش کرتے ہیں، انھیں منہ کی کھانا پڑتی ہے اس لیے جونوجوان شوبز کی دنیا میں کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں یا اس شعبے کواپنا پروفیشن بنانا چاہتے ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کے بل پرآگے آئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ وہ واحد شعبہ ہے جس میں سفارش اورپیسے سے ایک اچھا فنکاراور ڈائریکٹرنہیں بنا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے جب اپنے فنی سفرکا آغاز کیا تو بہت سخت مراحل کا سامنا رہا۔ ایک طرف تولوگ درست سمت میں کام کرنے کامشورہ نہیں دیتے تھے اوردوسری جانب مجھے بہت سے شعبوں میں کام کرنا تھا کیونکہ مجھے اپنی صلاحیتوں پرپورا بھروسہ تھا کہ میں فیشن، میوزک، ایکٹنگ اورمیزبانی کے شعبوں میں بھرپورکام کرسکتی ہوں۔ ایسے ہی ہوا ، وقت گزرتا رہا اورمیں اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پرآگے بڑھتی چلی گئی۔
وائم نے بتایا کہ گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ اورمیزبانی کے شعبوں میں بہت ساکام کرچکی ہوں اورابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان اوربھارت میں بھی جاکرکام کیا اوراب میری اگلی منزل ہالی وڈ میں۔ جہاں تک بات ہالی وڈ میںکام کرنے کی ہے تومیں اس کیلیے اپنی صلاحیتوں کے بل پرایک دن ضرور کام کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جوثابت قدمی کے ساتھ اپنی منزلوںکا انتخاب کرتے ہیں، جولوگ شارٹ کٹ اورسفارش سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، وہ کامیابی کی اونچائی کوکبھی نہیں چھوپاتے۔