تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف بلدیاتی ملازمین کی احتجاجی ریلی
من پسند افراد کو نوازنے کا الزام، شہر کا گشت،قومی شاہراہ پر 3گھنٹے تک دھرنا،ٹریفک معطل
ISLAMABAD:
لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سیکڑوں ملازمین نے گزشتہ2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف شاہنوازچوک سے احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی کے شرکا نے شہر بھر کا گشت کرتے ہوئے کراچی و بدین نیشنل ہائی وے پر 3 گھنٹے تک دھرنا دیا اور شاہراہ کو بلاک کر کے شدید نعرے لگائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں دلدار علی ہنگورجو،میر پرویز کلہوڑو،امام ڈنو،عیسیٰ ملاح و دیگر نے کہا کہ بلدیات کے3سو سے زائد ملازمین کو گزشتہ2ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔
جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے،اگر حکومت سندھ نے فوری طور پر تنخواہیں نہیں دیں تو ہماریبچے بھوک و بدحالی کا شکار ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ محکمے کے افسران بندر بانٹ کر کے اپنے من پسند افراد کو توتنخواہیں دے دیتے ہیں اوردیگر ملازمین کو یہ کہہ کر واپس کر دیتے ہیں کہ پیسے کم آئے تھے اوروہ تقسیم ہو چکے ہیں۔
انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھوکا مرنے سے بچایا جائیاور 2ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔