کچرے سے بننے والی بجلی کا نرخ 11 روپے یونٹ مقرر

ماحولیاتی مسائل اورکچر ے کی بہتات کے پیش نظر اس سے بجلی پیدا کرنے کیلیے اپ فرنٹ ٹیرف مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا، نیپرا


Numainda Express January 16, 2018
ماحولیاتی مسائل اورکچر ے کی بہتات کے پیش نظر اس سے بجلی پیدا کرنے کیلیے اپ فرنٹ ٹیرف مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا، نیپرا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے ملکی تاریخ میں پہلی بارکچرے سے بجلی پیدا کرنے کے ٹیرف کا باضابطہ اعلان کردیا۔


پاکستان میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگئی، نیپرا نے ملکی تاریخ میںپہلی بارکچرے سے بجلی پیدا کرنے کے ٹیرف کا باضابطہ اعلان کردیا، اپ فرنٹ ٹیرف 11 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق ماحولیاتی مسائل اورکچر ے کی بہتات کے پیش نظر اس سے بجلی پیدا کرنے کیلیے اپ فرنٹ ٹیرف مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا اوراس سلسلے میں پنجاب پاورڈیولپمنٹ بورڈ، متبادل توانائی بورڈ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، پٹرولیم ڈویژن ودیگر سے مشاوارت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔