عبدالقیوم نے 2001 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیاتھا
ملزم 8 برس سے سینٹرل جیل میں قید اور ہرنیے کے مرض میں مبتلا تھا.
ملزم عبدالقیوم بلوچ ولد عبدالغنی بلوچ لیاری کا رہائشی ہے اور اسے گلشن اقبال پولیس نے 2001 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 339/01 بجرم دفعہ 396 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7-ATA کے تحت درج کیا گیا تھا ، ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 نے جرم ثابت ہوجانے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔
ملزم گزشتہ 8 برس سے سینٹرل جیل میں قید تھا ، ملزم ہرنیہ کے مرض میں مبتلا تھا اور وقوع کے روز طبیعت خرابی کی بنا پر جیل اسپتال سے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں سے اس کے ساتھی پولیس پر حملہ کرکے اسے چھڑا کر لے گئے تھے ۔