شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں مزید 2 گواہان کے بیان ریکارڈ
کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک کے لئے ملتوی، عدالت نے استغاثہ کے مزید 3 گواہ طلب کرلیے
نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کے بیانات احتساب عدالت میں ریکارڈ کرلئے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیر اعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک، پرویزرشید، طلال چوہدری، وزیرمملکت مریم اور نگزیب، سائرہ افضل تارڑ اور امیرمقام بھی موجود تھے۔
سماعت کے دوران عدالت نے استغاثہ کے تین گواہوں عمردراز، ناصر جنجوعہ،اور آفاق احمد کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم عمر دراز اور ناصرجنجوعہ ہی کے بیانات ریکارڈ ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 20، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی 19 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 23 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ اب تک نواز شریف 13، مریم نواز 15جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر17 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔