کوئٹہ میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے ٹریفک اہلکار کو رئیسانی روڈ پر نشانہ بنایا

قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے؛ فوٹوفائل

رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story