یوم پاکستان آج کراچی میں جوش و خروش سے منایا جائیگا
دن کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوگا،شہرمیں خصوصی تقریبات منعقد ہونگی.
یوم پاکستان آج (ہفتہ) کو ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، بینک و دفاتر بند رہیں گے، اخبارات و رسائل یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی مضامین شایع کریں گے، دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت میں21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، اس موقع پر شہر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے۔
73ویں یوم پاکستان کے سلسلے میں صبح مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی جس میں گورنر ڈاکٹرعشرت العباد، نگراں وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے شہریوں کی جانب سے صبح12بجے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔
میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، یوم پاکستان کے حوالے سے شہر بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، مختلف تنظیموں نے یوم پاکستان کے حوالے سے سیمینار و مذاکروں کا اہتمام کیا ہے جن میں مقررین یوم پاکستان کی اہمیت کے حوالے سے روشنی ڈالیں گے۔