محکمہ صحت بغیر اسامی کے گریڈ 20میں افسر کا تقرر کر دیا گیا

ایسے فیصلے کرنے کی وجہ سے محکمے کا انتظامی ڈھانچہ شدید متاثر ہورہا ہے.


Staff Reporter March 23, 2013
ڈائریکٹر ہیلتھ اورڈسٹرکٹ افسران کی تعیناتی کا ڈھانچہ مکمل نہ ہو سکا. فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے محکمہ صحت میں ایک ایسے افسرکو گریڈ 20 کی اسامی پر تقررنامہ جاری کردیا۔

جس کے سربراہ کاکوئی وجود ہی نہیں اور نہ ہی کراچی میں ان اسامیوں کا سرکاری طورپر اعلان کیا گیا لیکن عجلت میں ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے محکمے کا انتظامی ڈھانچہ شدید متاثر ہورہا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ختم ہونے کے بعد ای ڈی اوہیلتھ کراچی سمیت18 ٹاؤنز ہیلتھ افسران کا عہدہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

لیکن ایس اینڈ جی ڈی کی جانب سے تاحال ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی اورکراچی کے پانچوں اضلاع میں گریڈ20کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی تعیناتی کا کوئی انتظامی ڈھانچہ تشکیل نہیں دیاجاسکا، اس کے باوجود گزشتہ روزایس اینڈ جی ڈی نے گریڈ 18کے ایک ڈاکٹر حمزہ علی پنہورکوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملیر گریڈ20 کی اسامی پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔



جب مذکورہ افسر جوائنگ کیلیے دفتر پہنچا تو معلوم ہوا کہ اس اسامی کا اعلان ہی نہیں کیا جاسکا، اس حوالے سے سیکریٹری صحت پروفیسر نوشاد شیخ سے جب استفسار کیا گیا توانھوں نے بھی مذکورہ ڈاکٹرحمزہ علی پہنور کی تعیناتی کے احکامات سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم آئندہ ہفتے تک ڈائریکٹرہیلتھ کراچی تعیناتی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں