اے این پی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیاچیئرمین شاہی سید ہونگے

تمام قومیتیں بالخصوص پختون عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں، اعلامیہ.


Staff Reporter March 23, 2013
تمام قومیتیں بالخصوص پختون عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں، اعلامیہ. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تھنک ٹینک کا اجلاس سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں مردان ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے امورکا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں بھر طریقے سے شرکت کرے گی اور سندھ بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔

اعلامے میں کہا گیا کہ قومی وجود اور سیاسی بقاکے لیے تمام مظلوم قومیتیں بالخصوص پختون عوام ووٹ کا صحیح استعمال قومی فریضہ سمجھ کر کریں ، ملی رہبر اسفند یار ولی خان کی قیادت میں ملک بھر خاص طور پر صوبہ سندھ سے اہم سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔



پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں بروز پیر 25 مارچ تک وصول کی جائیں گی ،خواہش مند اپنی درخواست مردان ہاؤس میں پارلیمانی بورڈ کے پاس جمع کرائیں،عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ، بورڈ کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید ہوں گے جبکہ ممبران میں پیر ریاض گل ، الطاف خان ، سید حنیف شاہ اور شاہد علی خان ہوں گے اور اپیلٹ بورڈ اورنگ زیب خان ، سلطان مندوخیل اور بشیر جان پر مشتمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں