نئے ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم

ملزمان کو 13/Dایکٹ کے تحت عدالت میں پیش کیاگیا،مقدمہ ایکٹ 23(اے) میں تبدیل.


Staff Reporter March 23, 2013
ملزمان کو 13/Dایکٹ کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمہ ایکٹ 23(اے) میں تبدیل. فوٹو: اے ایف پی / فائل

سی آئی ڈی نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 13/D ایکٹ کے تحت عدالت میں پیش کیا تھا ،وکیل سرکارکے انکشاف پر مقدمہ ترمیمی ایکٹ سندھ23( اے )میں تبدیل کردیا۔

عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کوسی آئی ڈی نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار زوہیب،محمد فیضان ،عمران اورعابدکوجوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد لغاری کے روبرو پیش کیا تھا۔



اس موقع پر پبلک پراسیکوٹرشمیم احمد نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ ریمانڈ پیپر پراعتراض کیا اورعدالت کو بتایا کہ سندھ اسمبلی نے 21 فروری کوناجائز اسلحہ رکھنے والے افرادکے خلاف قرار دار پیش کی تھی اور مختلف بحث کے بعد 27 فروری کو ناجائز اسلحہ رکھنے کا ترمیمی بل منظور کرتے ہوئے 23 اے کا اضافہ کیا اور اس ایکٹ کے تحت سزا 14برس قرار دی گئی ہے اور اس کا ٹرائل بھی سیشن عدالت میں ہوگا ۔

بل کی منظوری کے بعد حکومت سندھ نے یکم مارچ کو ترمیمی آرڈیننس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا،اس موقع پر نوٹیفکیشن کی نقول تفتیشی افسر اور عدالت میں پیش کی،فاضل عدالت نے ملزمان کے خلاف ایکٹ کا اندراج کرنے کا حکم دیا بعدازاں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور ملزمان کے خلاف موجودہ ایکٹ کے تحت چالان کرنے اور عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں