بلوچستان میں قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا نواز شریف

حکومت مخالف تحریک کے مقصد پرغور کیا جائےتو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک January 16, 2018
حکومت مخالف تحریک چلانے والے بتائیں اس وقت اس کا مقصد کیا ہے، نواز شریف فوٹو: فائل














مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جس کی ضمانت ضبط ہونی تھی اسے وزیر اعلیٰ بناکر قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات میں کچھ بھی نہیں ہے، مجھےسمجھ نہیں آرہا کہ میرے خلاف کیس ہے کیا، اس کی نوعیت کے بارے میں میڈیا سب جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت کے خلاف تحریک کی سمجھ نہیں آرہی، حکومتی مدت پوری ہونے میں چار، پانچ مہینے ہیں، مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، تحریک چلانے والے بتائیں اس وقت تحریک کا مقصد کیا ہے، اگر حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف ذہن دوڑائیں گے تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے، کینیڈا سے تشریف لانے والے مولانا پانچ ماہ انتظارکر لیں فیصلہ عوام کریں گے۔

بلوچستان میں سیاسی تبدیلیوں پرنواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے، وہاں جو کچھ ہوا وہ قوم کےساتھ گھناؤنا مذاق تھا، عام انتخابات میں صرف 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بنادیا گیا، جس کی خود ضمانت ضبط ہونی تھی، اس کو وزیر اعلیٰ بنانا بہت زیادتی ہے، ہم جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلارہے ہیں، جس میں بلوچ قیادت کو مدعو کریں گے.














تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |