طاہرالقادر​ی اورآصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ آج شام ملاقات بھی ہوگی

طاہرالقادر​ی اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی

آصف زرداری 2 مرتبہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے لیے پی اے ٹی کے مرکزی دفتر جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

ROME:









پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری آج شام بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اورسربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، گفتگو کے دوران آصف زرداری نے طاہر القادری کو آج شام بلاول ہاؤس میں عشایئے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔


آصف زرداری کی دعوت پرطاہرالقادری پاکستان عوامی تحریک کے وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس جائیں گے جہاں وہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین سے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں بدھ کے روزہونے والے احتجاج پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری 2 مرتبہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی دفترجاچکے ہیں۔








Load Next Story