دہلی ٹیسٹ آسٹریلیا بھارت کے اسپن جال سے نہ نکل پایا

231 رنز پر 8 پلیئرز آؤٹ، پیٹر سڈل47 پر ناقابل شکست، روی چندرن کی 4 وکٹیں۔


Sports Desk March 23, 2013
بھارت کیخلاف دہلی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر ایڈ کووان کے بولڈ ہونے کا منظر، انھوں نے 38 رنز اسکور کیے۔ فوٹو: بی سی سی آئی

آسٹریلیا، بھارت کے اسپن جال سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

دہلی ٹیسٹ کے ابتدائی دن بمشکل تمام 231 رنز بنائے اور 8 وکٹیں گنوا دیں، ٹیل اینڈرز پیٹر سڈل47 اور جیمز پیٹنسن 11 رنز کے ساتھ میزبان بولرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، اسٹیون اسمتھ 46 اور فل ہیوز45 رنز بناکر نمایاں رہے، روی چندرن نے 4 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری رکھنے والے بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں بھی اسپن جال میں پھنسائے رکھا۔

6

کینگروز دن بھر کی محنت کے بعد 8 وکٹ پر 231رنز ہی جوڑ پائے، اوپنر ڈیوڈ وارنر کے صفر پر میدان بدر ہونے کے بعد ٹیم کو ایڈ کوان (38) اور فل ہیوز(45) نے سنبھالادیا، ان کی یہ شراکت 71 کے ٹوٹل پر شرما نے ہیوز کو بولڈ کرکے توڑی، آسٹریلین مڈل آرڈر اس مرتبہ بھی ناکام رہی،ایک موقع پر اسکور 136 پر 7 وکٹ ہوگیا تھا،اسپنرز روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا نے وکٹ سے ملنے والی مدد سے بھرپور فائدہ اٹھاکر مہمان ٹیم کا جینا دوبھر کیے رکھا، کوان، ایشون کا پہلا شکار بنے۔

کپتان شین واٹسن(17) کو جڈیجا نے دھونی کے ہاتھوں اسٹمپڈ کرادیا، میتھیو ویڈ(2) بھی ایشون کی اسپن جادوگری کی نذر ہوگئے،گلین میکسویل (10) کو جڈیجا نے شرما کا کیچ بنایا، مچل جونسن(3) کو ایشون کی کیرم پال نے دم بخود کردیا، اسٹیون اسمتھ بھی 46 کی اننگز کھیل کر ایشون کا شکار بن گئے، ایک مرحلے پر آسٹریلوی ٹیم 200 کے اندر آئوٹ ہوتے دکھائی دے رہی تھی، تاہم اختتامی دو پوزیشنز کے پلیئرز پیٹر سڈل(47) اور جیمز پیٹنسن (11) نے 42رنز جوڑ کر دن میں میزبان ٹیم کو مزید کسی وکٹ سے محروم رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں