آکلینڈ ٹیسٹ کیویز نے انگلش بولرز کے اعصاب شل کردیے

پیٹر فلٹن کی سنچری، ولیمسن 83 پر ناقابل شکست، ٹیم کے ایک وکٹ پر 250 رنز۔


AFP/Sports Desk March 23, 2013
آکلینڈ ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف کیوی اوپنر پیٹر فلٹن کریز سے باہر نکل کر جارحانہ شاٹ کھیل رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

آکلینڈ ٹیسٹ میں کیوی پلیئرز پیٹرفلٹن اور کین ولیمسن نے صبر آزما اننگز کھیل کر انگلش بولرز کے اعصاب شل کردیے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے دن ایک وکٹ پر 250رنز بنائے،فلٹن124 اور ولیمسن83 پر ناقابل شکست رہے۔تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان الیسٹرکک کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، کیویز نے عمدہ بیٹنگ کی، پیٹرفلٹن نے کیریئر کی اولین سنچری داغ دی، اس سے قبل ان کا بہترین ٹیسٹ اسکور75 تھا،انھوں نے ساتھی اوپنر ہیمش ردرفورڈ کے ہمراہ پہلی وکٹ کیلیے 79رنز کی شراکت بنائی۔

7

پھر کین ولیمسن کے ساتھ171 رنز جوڑ کر مہمان بولرز کو خوب پریشان کیا، 16 کے انفرادی اسکور پر انھیں اس وقت چانس ملا جب جیمز اینڈرسن کی ان سوئنگر بیٹ کو چھونے کے بعد سلپ سے باؤنڈری لائن کے پار چلی گئی،کیوی اوپنرز نے ابتدا میں انتہائی محتاط انداز اپنایا اور 10 اوورز میں محض17رنز ہی جوڑے، ردرفورڈ نے مونٹی پنیسر کو دو چھکے لگاکر رنز بنانے کی رفتار بڑھائی لیکن لنچ سے قبل فن کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں وہ آؤٹ ہوگئے، انھوں نے 37رنز بنائے، ولیمسن نے کیریئر کی ساتویں ٹیسٹ ففٹی مکمل کی جبکہ فلٹن پہلی تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔