قومی ون ڈے کرکٹ فائنل میں آج زیبراز کو لائنز کا چیلنج درپیش
مقابلہ پنڈی اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میں ہوگا،10 لاکھ روپے انعامی رقم مختص۔
قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں ہفتے کو کراچی زیبراز اور لاہورلائنزکی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی۔
میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا،فائنل تک رسائی کیلیے لاہور لائنز نے سیالکوٹ اسٹالینز کو 46 رنز سے زیر کیا جبکہ کراچی زیبراز نے ڈولفنز کو 81 رنز سے ٹھکانے لگایا، ایونٹ کی فاتح ٹیم 5 لاکھ روپے انعام کی حقدار قرار پائے گی، رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ ملیں گے جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین ، بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر کیلیے 50,50 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں ملتان ٹائیگرز کے صہیب مقصود بیٹنگ اور بلاول بھٹی بولنگ میں سرفہرست ہیں، صہیب نے 475 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور3 ففٹیزشامل رہیں،ڈولفنز کے شاہ زیب حسن 368 رنز کے ساتھ دوسرے اور پشاور پینتھرز کے نواز احمد 367 رنز تیسرے بہترین بیٹسمین ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں سیالکوٹ اسٹالینز کے بلاول بھٹی 14 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے، ملتان ٹائیگرز کے عامر یامین دوسرے اور کراچی ڈولفنز کے عاطف مقبول تیسرے نمبر پر ہیں۔