یوم شہادت علی ؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
حیدرآباد میں،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، گشت بڑھانے اور چیکنگ کی ہدایت
KARACHI:
پولیس نے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور ضلع بھر میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں نہ صرف گشت بڑھائیں۔
بلکہ اسنیپ چیکنگ بھی کریں۔ انھوں نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے علاوہ سادہ لباس اہلکار بھی جلوس کے ہمراہ ہوں گے۔ جلوس کی گزرگاہ پر موجود بلند و بالا عمارتوں پر پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی اور گزرگاہ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیک کرانے کے ساتھ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے مانٹیرنگ بھی کی جائے گی۔