تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئےویب سائٹ پر تبدیلی ضرور آگئی ہے،ہیکرز کا پیغام


ویب ڈیسک January 16, 2018
تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر تبدیلی ضرور آگئی ہے،ہیکرز ،فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔

ہنٹر گجر نامی ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد لکھا کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے،ویب سائٹ پر تبدیلی ضرور آگئی ہے،عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'گونوازگو' چلا گیا اب 'روعمران رو' ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

ہیکرز نے ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لکھا جب کہ رابطے کے لیے اپنا فیس بک لنک اوراپنے بارے میں تفصیل جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کی ہو،اس سے قبل گزشتہ برس 12اگست کو نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں