11سالہ لڑکی کا 35 سالہ سے زبردستی نکاح

سجاول میں چھاپہ، گرفتار شدگان میں دولہا، لڑکی کی ماں، اوتھ کمشنر اور نکاح خواں شامل ہیں


Nama Nigar August 08, 2012
سجاول میں چھاپہ، گرفتار شدگان میں دولہا، لڑکی کی ماں، اوتھ کمشنر اور نکاح خواں شامل ہیں

KARACHI: سجاول میں 11سالہ لڑکی کا 35سالہ شخص سے زبردستی نکاح کرا دیا گیا۔ پولیس نے2 خواتین سمیت 7افراد کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سجاول شہر میں 11سالہ لڑکی مرادی کا نکاح اس کے گھر والوں نے زبردستی 35سالہ قادر بخش سے کرا دیا۔ نکاح کی تقریب میں لڑکی اور دولہا کے گھر والوں نے شرکت کی جس کی اطلاع انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عثمان غنی صدیقی کو دی۔

جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر 11سالہ مرادی کو بازیاب کرالیا۔ پولیس نے زبردستی نکاح کرانے کے الزام میں لڑکی کے شوہر قادر بخش، لڑکی کے بھائی حنیف، فیض محمد اوتھ کمشنر ، مولوی ابراہیم، گواہ رجب علی اور لڑکی کی ماں اور ایک رشتے دار خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایت پر پولیس نے ساتوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں