کراچی میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ           

ایس ایس پی راؤ انوار حملے میں محفوظ رہے ، کراچی پولیس چیف 


ویب ڈیسک January 16, 2018
خودکش حملہ آور نے راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کو اڑا لیا،ذرائع ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: ملیر میں ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تاہم حملے میں راؤ انوار محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق ملیر کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار سیکیورٹی کے پیش نظر بکتربند گاڑی میں تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کراچی میں راؤ انوار پر حملہ

دوسری جانب پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہو ا جب کہ حملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مجھے طالبان سے خطرہ ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

ادھر وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار سیال نے ایس ایس پی راؤ انوار پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ سندھ نے راؤ انوار سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

واضح رہے 2015 میں بھی راؤ انوار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کوہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں