وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے گھر 4بلٹ پروف گاڑیاں پہنچا دی گئیں

وزیراعظم راجا پرویزاشرف آئندہ دو سے 3روز کے اندر اندروزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔


Malik Manzoor Ahmed March 23, 2013
وزیراعظم راجا پرویزاشرف آئندہ دو سے 3روز کے اندر اندروزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے ایک جدیدترین بلٹ پروف لینڈ کروزر اور3اپلائیڈ فار ڈبل کیبن سیکیورٹی اہلکاروں کیلیے خریدی گئی ہیں۔

چاروں گاڑیاں وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ فور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچادی گئی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم راجا پرویزاشرف کیلیے خریدی گئی جدید ترین بلٹ پروف لینڈکروزرکی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

جبکہ 3جدید ڈبل کیبن کی قیمت فی کس 40لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔وزیراعظم راجا پرویزاشرف آئندہ دو سے 3روز کے اندر اندروزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔