چوہدری نثارجمہوری فیصلوں کی راہ میں رکاوٹ ہیںکائرہ

ہمیں آمرکاساتھی کہنے والوں نے مشرف کے چھوٹے بھائی امیرمقام کواپنے ساتھ شامل کرلیا


INP March 23, 2013
ہمیں آمرکاساتھی کہنے والوں نے مشرف کے چھوٹے بھائی امیرمقام کواپنے ساتھ شامل کرلیا، کائرہ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ چوہدری نثارنے ماضی میں بھی جمہوریت کوسبوتاژکیااب بھی جمہوری فیصلوںکے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

(ن)لیگ کے نگران وزیر اعظم کیلیے دونوں امیدوارپیپلزپارٹی سے ذاتی مخالفت رکھتے ہیں، (ن) لیگ ضد اور ہٹ دھرمی کی سیاست کررہی ہے۔



ہماری تجویز کردہ شخصیات کو پرویز مشرف کا ساتھی کہنے والوں نے مشرف کے چھوٹے بھائی امیرمقام سمیت درجنوں رہنمااپنے ساتھ شامل کرلیے۔جمعے کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہرپارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چوہدری نثارنے پرویز مشرف کے دورمیں سمجھوتے کے تحت خودکوگھرمیں نظربندکرلیاتھا،ہمارے امیدواروںکوآئی ایم ایف میں ملازمت کاطعنہ دینادرست نہیں آئی ایم ایف میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں