حیدرآباد یوم آزادی منانے کے انتظامات کا جائزہ

حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، یوم آزادی منانے کے انتظامات کا جائزہ


Numainda Express August 08, 2012
حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، یوم آزادی منانے کے انتظامات کا جائزہ

HYDERABAD: ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہنواز بابر نے ضلع کے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر محکموں کے افسران کو یوم آزادی جوش و جذبے منانے کیلیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 اگست کی شام کو مختلف سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائیگا اور رات 11 بجکر 55 منٹ پر سوک سینٹر حیدرآباد میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا

جبکہ 14 اگست کے روز اہم تقریب سابقہ ضلع ناظم سیکریٹریٹ میں ہو گی جس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے اور صبح 9 بجے قومی پرچم کشائی کر کے 14اگست کی تقریبات کا آغازکرینگے۔ اس موقع پر انہیں پولیس بینڈ اور پولیس کے دستے کی جانب سے سلامی پیش کی جائیگی جبکہ مختلف اسکولوں کے طلبہ قومی ترانہ اور ٹیبلوز پیش کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |