تمام ادارے 12گھنٹے میں امیدواروں کی چھان بین کے پابند
ایف بی آر،نادرا،اسٹیٹ بینک اورنیب سے مددلی جائیگی،ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کیلیے ایف بی آر،نادرا،اسٹیٹ بینک اورنیب سے مددلی جائیگی،یہ ادارے 12 گھنٹوں کے اندر امیدوارں کی چھان بین کرنے کے پابندہونگے۔
اس حوالے سے انہیں خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔جمعے کوالیکشن کمیشن کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجزز،ایم این اے اورایم پی ایزہوسٹلزسمیت سرکاری اداروں اوررہائش گاہوں کے نادہندگان کے الیکشن لڑنے پرپابندی عائدکی جائیگی اورثبوت سامنے آنے پران کے کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کی جانب سے دی گئی معلومات نادرا،نیب،اسٹیٹ بینک اورایف بی آر سے شیئرکی جائے گی۔
یہ ادارے جن امیدواروں کے بارے کلین چٹ دیںگے ان کے کاغذات نامزدگی منظورکیے جائیںگے،اگر اپنے بارے غلط معلومات فراہم کرکے کوئی امیدوارانتخابات جیت بھی گیاتوثبوت سامنے آنے پراسے نااہل قراردیاجائیگا۔