چوروں لیٹروں اور ڈاکووٴں کے خلاف احتجاج کا آج پہلا دن ہے شیخ رشید

آج کا احتجاج ان کے خلاف ہے جنہوں نے داماد کو کابینہ سے 9 ،9 ارب روپے دلوائے، شیخ رشید


ویب ڈیسک January 17, 2018
یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو : فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج چوروں، لیٹروں اور ڈاکووٴں کے خلاف احتجاج کا پہلا دن ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چوروں، لیٹروں اور ڈاکووٴں کے خلاف احتجاج کا آج پہلا دن ہے، یہ احتجاج ان کے خلاف ہے جنہوں نے داماد کو 9 ،9 ارب روپے کابینہ سے دلوائے، یہ لوگ غیرملکی ایجنڈے پر پاک فوج کی تذلیل کررہے ہیں، یہ لوگ 5 ججوں کے فیصلے کو ٹوکری میں پھینکنے کا کہتے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملک میں چوری کا حق ہے جب تک یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہوں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاج، رینجرز طلب

واضح رہے کہ لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پاور شو کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |