جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں گاڑی لےجانےسےروکنے پر شیریں مزاری برہم

نواز شریف کی گاڑیاں اندر جاسکتی ہیں تو ہماری کیوں نہیں، شیریں مزاری کا سیکیورٹی عملے سے سوال


ویب ڈیسک January 17, 2018
شیریں مزاری پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت آئی تھیں، فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی لے جانے سے روکنے پر سیکیورٹی عملے پر برہم ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان اسمبلی اسد عمر، عارف علوی اور شیریں مزاری پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خواتین کی جتنی عزت پی ٹی آئی میں ہے کسی اورجماعت میں نہیں

شیریں مزاری کی گاڑی جب جوڈیشل کمپلیکس میں جانے لگی تو وہاں تعینات سیکیورٹی عملے نے ڈرائیور کو ایسا کرنے سے روک دیا۔ جس پر شیریں مزاری کو غصہ آگیا۔ انہوں نے وہاں موجود سیکیورٹی عملے کو کہا کہ نواز شریف کی گاڑیاں اندر جاسکتی ہیں تو ہماری کیوں نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔