چمن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

حملے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فوٹو : فائل

مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں مال روڈ پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت کررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکہ

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کررہی ہے۔
Load Next Story