ایس ایس پی راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

حملہ کالعدم تحریک طالبان کے ’کے ٹی ایس‘ گروپ نے کیا اور خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کی


ویب ڈیسک January 17, 2018
حملہ کالعدم تحریک طالبان کے ’کے ٹی ایس‘ گروپ نے کیا، ایس ایس پی راؤ انوار فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔

کراچی کے علاقے ملیر میں ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خود کش حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ حملہ کالعدم تحریک طالبان کے 'کے ٹی ایس' گروپ نے کیا اور طالبان کی جانب سے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ

گزشتہ روز ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ راؤ انوار سیکیورٹی کے پیش نظر بکتربند گاڑی میں تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کے 2 ساتھیوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا تھا، جبکہ اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے 2015 میں بھی راؤ انوار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کوہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔