جمہوری عمل کے سفرمیں پاکستان کیساتھ ہیںدولت مشترکہ

پاکستان میں شفاف الیکشن کاانعقادیقینی بنانے کیلیے نگراں حکومت کے قیام کے منتظرہیں.


Online March 23, 2013
پاکستان میں شفاف الیکشن کاانعقادیقینی بنانے کیلیے نگراں حکومت کے قیام کے منتظرہیں. فوٹو: وکی پیڈیا

دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل قمالیش شرمانے پاکستان کی موجودہ جمہوری حکومت کے کامیابی سے5سال مکمل کرنے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پاکستان کے اس عزم سے انتہائی متاثر ہوں کہ شدیدچیلنجزکے باوجودگزشتہ5 سالوں کے دوران جمہوری عمل کوپھلنے پھولنے کاموقع دیاگیا۔

اس لیے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ادارے اورعوام قابل تعریف ہیں۔لندن سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ دولت مشترکہ پاکستان میں نگراں حکومت کے قیام کی منتظرہے۔



جو اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے بروقت،شفاف اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد اورنئے منتخب نمائندوں کو اختیارات کی پرامن منتقلی کویقینی بنائے، پاکستان جدید دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ہے ،ہم جمہوری عمل کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں