آئی بہار سی پھوار سی لان کی رُت

نرم دھوپ نے تیور بدلے اور دہکنے لگی، موسم کی اداؤں نے ملبوسات کے رنگ ڈھنگ بھی بدل دیے۔


Musa Raza March 24, 2013
ماڈل: ایمان خان ۔ فوٹو : فائل

سرد ہواؤں نے دامن سمیٹا اور اپنے برف پوش ٹھکانوں کی راہ لی، برفیلی راتوں میں حرارت سرایت کرگئی۔

نرم دھوپ نے تیور بدلے اور دہکنے لگی، موسم کی اداؤں نے ملبوسات کے رنگ ڈھنگ بھی بدل دیے، سو آگیا ہوا سی ہلکی اور بادلوں سی نرم لان کا موسم۔ موسمِ گرما میں، سورج قہر برسا رہا ہوتا ہے، دھوپ کی تمازت مزاج پوچھ رہی ہوتی ہے، چوٹی سے ایڑھی تک بہتا پسینہ بدن اور لباس کو تر کیے جاتا ہے، ایسے میں پھوار سی لان جسم کو فرحت اور سکون عطا کرتی ہے۔

یہ سائے کی طرح تن کو ڈھانپ کر جھلستے دن اور دہکتی رات کی گرمی کو نرمی دیتی ہے۔ ایک طرف جہاں لان کی نرماہٹ گرمی کی حشر سامانی سے جسم وجاں کو بچاتی ہے، وہیں اس کے خوب صورت رنگ اور دل کش نقش ونگار روح کو سکون اور پھولوں بھری بہار کا سا فرحت بخش احساس بخشتے ہیں۔ لان کی ان صفات نے اسے گرمیوں کے لیے خواتین کا مقبول لباس بنادیا ہے، چناں چہ موسمِ گرما لان کی رُت بن کر آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں