نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو طلب کرلیا

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں گھپلے کی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا ہے


ویب ڈیسک January 17, 2018
نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں گھپلے کی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا ہے فوٹو: فائل

نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوآشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22جنوری کوصبح ساڑھے 10 بجےطلب کرلیا ہے۔



نیب لاہور نے شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے تحت بنائی گئی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کے گھپلے کی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔



نیب کی جانب سے سے جاری کئے گئے نوٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ سی ای او پیراگون ،ایل ڈی اے افسران سمیت پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔



نوٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے مستحق ٹھیکیدار چوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکہ نوازا جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا،اسی طرح وزیر اعلی نے کنسلٹنسی کی مد میں انجنیئرنگ سروس پنجاب کو 19 کروڑ 20لاکھ کی منظوری دی جبکہ نیسپاک نے کنسلٹنسی کا تخمینہ 3کروڑ 50لاکھ روپے لگایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔