پاکستان کو جاتی امرا کے ’مجیب الرحمان‘ سے خطرہ ہےآصف زرداری

میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں مجھے انھیں نکالنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی، شریک چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک January 17, 2018
میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں مجھے انھیں نکالنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی، زرداری، فوٹو: ایکسپریس

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا ہے کہ اس ملک کو سب سے زیاد خطرہ جاتی امرا سے ہے جب کہ نوازشریف نے خود کہہ دیا کہ انہیں ملک کو دولخت کرنے والا 'شیخ مجیب الرحمان' بنایا جارہا ہے۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نوازشریف گریٹر پنجاب بنانے کی بات کررہے ہیں،نوازشریف نے خود کو ملک توڑنے والے سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شیخ مجیب الرحمان بنایا جارہا ہے ،شیخ مجیب نے پاکستان توڑا اور ملک کو دولخت کرنے والوں کو ہماری نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ اس ملک کو خطرہ اور کسی سے نہیں صرف جاتی امرا ہے،ملک پراتنا زور ڈال دیا گیا ہے کیونکہ یہ چاہتے ہیں پاکستان کو کمزور کردیا جائے، دعا اور دوا دینا ہم سیاسی لوگوں کا کام ہے اور بلوچستان کو میں نے دعا ضرور دی تھی ہم سیاست کریں گے لیکن ملک کے خلاف سیاست نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں مجھے انھیں نکالنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی لیکن میں پاکستان کے مستقبل کا سوچتا ہوں ہماری آنے والی نسلوں نے اس ملک میں رہنا ہے، یہ جہاں جائیں گے وہاں جاتی امرا بنالیں گےانہیں کسی کی پروا ہ نہیں انہیں صرف جاتی امرا کی پروا ہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔