کراچی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق

کورنگی ڈھائی نمبر میں موٹر سائیکل سواروں نے پان کے کیبن پر فائرنگ کرکے فراز نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

تین ہٹی کےقریب واقع بلوچ پاڑے سے نوجوان اور ایک لڑکی کی لاشیں ملیں ، پولیس کے مطابق مقتولین کو نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا فوٹو: فائل

مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں آج بھی 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گارڈن کےعلاقے عثمان آباد میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عاصم عرف مشکی اور ارسلان کو قتل کردیا ، پولیس کے مطابق دونوں افراد لیاری کے رہائشی ہیں اور ان کا تعلق کالعدم امن کمیٹی سے بتایا جاتا ہے۔


گلبہار کالونی میں شرپسندوں نےفائرنگ کرکے طاہر خان کو قتل کردیا ، ناظم آباد نمبر دوسے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسےتشدد کےبعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جبکہ کورنگی ڈھائی نمبر میں موٹر سائیکل سواروں نے پان کے کیبن پر فائرنگ کرکے فراز نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

تین ہٹی کےقریب واقع بلوچ پاڑے سے نوجوان اور ایک لڑکی کی لاشیں ملیں ، پولیس کے مطابق مقتولین کو نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ، مقتول شاہد مشرف کالونی کا رہائشی ہےاورلڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی۔
Load Next Story