اکشے کمار نے سر منڈوانے کی وجہ بتا دی

فلم ’کیساری‘ 2019 میں ہولی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک January 17, 2018
فلم ’کیساری‘ 2019 میں ہولی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار نے سر منڈوانے کی وجہ بتا دی۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار خطرناک اسٹنڈ کرنے کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن انہوں ںے حال ہی میں بگ باس کے فائنل میں اپنے گبجے انداز میں انٹری دے کر سب کو حیران کردیا جس کے بعد مختلف باتیں سامنے آئی کہ اکشے ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے گنجے ہوئے لیکن اکشےکمار نے تمام افواہوں کو کچلتے ہوئے اپنے نئے اسٹائل کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنے گنج پن سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسٹائل انہوں نے فلم 'کیساری' کے لیے اپنایا ہے کیوں کہ اس فلم میں انہیں بڑی پگڑی پہننی ہے جوکہ کافی بھاری بھی ہے جسے پہننے میں کافی مشکل پیش آرہی تھی اس لیے انہوں نے گنجا ہونا ہی بہتر سمجھا۔



دوسری جانب فلمی ذرائع کا اکشے کے گنجا ہونے سے متعلق کہنا ہے کہ اکشے کے سر کے بال جھڑ رہے ہیں اور وہ اسی وجہ سے کئی فلموں میں وگ کا بھی استعمال کر رہے تھے اس لیے وہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے لیے جنوبی افریقا جا رہے ہیں اسی لیے وہ گنجے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 'کیساری' میں اکشے کمار کمانڈر حولدار ایشار سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اکشے کمار اور کرن جوہر مل کر پروڈیوس کریں گے جب کہ فلم 2019ء میں ہولی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں