سنجے دت کی سزا سے بھارتی فلم اندسٹری کو ڈھائی ارب کا نقصان

عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں 4 فلمیں ’’پی کے‘‘، پولیس گردی، اگلی اور رینجر کی شوٹنگ روک دیا گیا تھا۔

عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں 4 فلمیں پی کے، پولیس گردی، اگلی اور رینجر کی شوٹنگ روک دیا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سے بھارتی فلم اندسٹری کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق سزا کے وقت سنجے دت 4 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ان کے سزا سے پی کے، پولیس گردی، اگلی اور رینجر کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ان فلموں کی عسکبندی رکنے کی وجہ سے فلم پروڈیوسرز کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔


واضح رہے کہ سنجے دت کو سپریم کورٹ نے 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں مجرموں کی معاونت کرنے پر قید کی سزا برقرار رکھی ہے جس کے باعث انہیں ساڑھے 3 سال قید کی سزا کاٹنے کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔


Recommended Stories

Load Next Story