پیپلز پارٹی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نجم سیٹھی اورجسٹسر زاہد حسین کا نام تجویزکردیا

پنجاب حکومت نےنگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) عامر رضا اورخواجہ ظہیر کا نام تجویز کررکھا ہے۔


ویب ڈیسک March 23, 2013
میاں عامر محمود نے نگراں وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد ان کی جگہ نجم سیٹھی کا نام شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے ناموں میں تبدیلی کرتے ہوئے نجم سیٹھی اورجسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین کے نام تجویز کردیئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے میاں عامر محمود اور حفیظ اختر رندھاوا کا نام واپس لیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ کے لیے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس(ر) زاہد حسین اور ممتاز صحافی نجم سیٹھی کے نام تجویز کر دیئے ہیں۔


واضح رہے کہ میاں عامر محمود نے نگراں وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد ان کی جگہ نجم سیٹھی کا نام شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے پہلے ہی نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) عامر رضا اورخواجہ ظہیر کا نام تجویز کررکھا ہے۔


نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کے لئے حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے رانا ثناءاللہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اقبال چُنڑ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شوکت بسرا، ذوالفقارگوندل اورچوہدری ظہیرالدین کے نام بھی تجویز کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں