کراچی منگھوپیرمیں ڈی جی رینجرزکی سربراہی میں آپریشن100 سے زائد افراد گرفتاراسلحہ برآمد

آپریشن میں 54 ہتھیاروں سمیت2واکی ٹاکی سیٹ، 3 تیار شدہ آئی ای ڈیز،10 ڈیٹونیٹر اور 3 موٹر سائیکلیں بر آمد کی گئیں،رینجرز


ویب ڈیسک March 23, 2013
آپریشن میں 54 ہتھیاروں سمیت2واکی ٹاکی سیٹ، 3 تیار شدہ آئی ای ڈیز،10 ڈیٹونیٹر اور 3 موٹر سائیکلیں بر آمد کی گئیں، ترجمان رینجرز ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

منگھوپیرمیں ڈی جی رینجرزکی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن کے دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ڈی جی رینجرزنے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کراچی میں اپنی نگرانی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیئے ہیں، منگھوپیر کے علاقے میں آج کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کو توڑنے کےلئے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل رضوان اخترکی نگرانی میں 7 گھنٹے طویل ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ، آپر یشن میں رینجرزکی ایک ہزارسے زائد نفری اورخواتین اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

آپریشن مکمل ہونے کے بعد رینجرزکے سیکٹرکمانڈنٹ بریگیڈیئرحامدعلی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کارروائی کو کامیاب قراردیا اوربتایا کہ آپریشن میں 54 ہتھیاروں سمیت 2 واکی ٹاکی سیٹ، 6 کلو وزنی 3 تیار شدہ آئی ای ڈیز ، 10 ڈیٹونیٹر اور 3 موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کی گئیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ منگھوپیر میں رینجرزکی ایک کمپنی کو مستقل بنیادوں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |