کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق

جان بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شوکت اورالیاس کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں: فوٹو: فائل

سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ڈبل روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شوکت اورمحمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی محمد جاوید کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روزمیں 3 اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔
Load Next Story