نیب کواسحاق ڈارکےاعتراضات کا جواب داخل کرانے کیلیے آخری مہلت

عدالت نے آئندہ سماعت پر زیادہ سے زیادہ گواہوں کو بلانے کا حکم دیا


ویب ڈیسک January 18, 2018
اسحاق ڈارکی مرکزی پٹیشن ہی خارج ہوگئی ہے، نیب پراسیکیوٹر: فوٹو: فائل

عدالت نے نیب کواسحاق ڈارکی جانب سے دائراعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی نیب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈارکی پٹیشن خارج کردی ہے، جس پرجج محمد بشیرنے استفسارکیا کہ عدالتی کارروائی پر جو حکم امتناعی تھا اس کا کیا بنا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈارکی مرکزی پٹیشن ہی خارج ہوگئی ہے اور28 میں سے 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

عدالت نے نیب کواسحاق ڈارکی جانب سے دائراعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرزیادہ سے زیادہ گواہوں کو بلانے کا حکم دیا اورسماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔ اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کے بیانات 22 جنوری کوریکارڈ کئے جائیں گے جب کہ ہجویری ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرنے کی درخواست کی سماعت 24جنوری کو ہوگی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں