ڈرنے والا نہیں کل ہر صورت پاکستان آرہا ہوں پرویز مشرف

میں سمجھتا ہوں کہ فوج ان کی مدد کرے گی اور ان کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے تحفظ فراہم کیاجائے گا، پرویز مشرف


ویب ڈیسک March 23, 2013
موجودہ دور میں بحیثیت قوم ہمارا نعرہ ’’بچا کے رہیں گے پاکستان‘‘ ہونا چاہئے، پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ وہ وطن واپس آئے تو گرفتار کرلیا جائے گا لیکن وہ ہر صورت کل وطن واپس آرہے ہیں۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ افواہیں پھلائی جارہی ہیں کہ وہ وطن واپس نہیں آرہے کیونکہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا لیکن وہ کل وطن آکر افواہوں کا خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وطن واپسی پہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن انہوں نے پوری زندگی خطرات کا سامنا کیا ہے۔ ان کی نیت اچھی ہے اس لئے پاکستان آرہے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عمرہ کے لئے گئے تھے کسی مقصد کے لئے نہیں، وہ کسی کی یقین دہانی پر وطن واپس نہیں آرہے یہ فیصلہ خود ان کا اپنا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ ابھی بھی وطن نہ لوٹے تو پھر کبھی بھی نہیں جاپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامل ہے اور 2001 سے طالبان سے لڑ رہا ہے اس سلسلے میں وہ سمجھتے ہیں کہ حالات ایسے ہی رہیں گے، اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ فوج ان کی مدد کرے گی اور ان کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ قانون کے مطابق بحیثیت سابق صدر اور آرمی چیف ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم اس کے علاوہ انہوں نے کود اپنے سیکیورٹی انتظامات بھی کررکھے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |