لودھراں ضمنی الیکشن میں فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل

انتظامیہ نے ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک January 18, 2018
انتظامیہ نے ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں لودھراں سے خالی ہونے والی نشست این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔

ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے جب کہ فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ پاک فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ٹکٹ دیا ہے۔ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں علی ترین سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں جن میں شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزاعلی بیگ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں