پارلیمنٹ کے لیے ’’لعنت‘‘ کا لفظ بہت چھوٹا ہے عمران خان

پارلیمنٹ کرپٹ آدمی کو سیاسی پارٹی کا سربراہ بناتی ہےتوپھر ایسا قانون پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک January 18, 2018
کسی کو اگر میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عام عوام سے پوچھ لے کہ ان کا کیا کہنا ہے، عمران خان؛ فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کےلیے 'لعنت' لفظ تو بہت چھوٹا ہے اگر کسی کو میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے۔

گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ اپنی اسی بات کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جب پارلیمنٹ ہی ایک کرپٹ آدمی جو 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے اور جعل سازی میں ملوث ہے کو ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ بنادیتی ہے تو پھر ایسا قانون پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے

انہوں نے کہا 'لعنت' لفظ تو بہت چھوٹا ہے، کسی کو اگر میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے کہ ان کا کیا کہنا ہے، میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ لوگ میرے ساتھ ہوں گے۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں