ون ڈے سیریزپاکستان اور جنوبی افریقا کل آخری اور فیصلہ کن میچ میں آمنے سامنے ہوں گے

5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اس لئے دونوں ٹیمیں اپنی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔


ویب ڈیسک March 23, 2013
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا تاہم جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کی شرکت انجری کے باعث مشکوک ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے منیجر ڈاکٹر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ گریم اسمتھ کے بائیں ہاتھ کی کہنی میں شدید تکلیف ہے وہ اس سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کی صحتیابی انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے۔ اسی وجہ سے آخری میچ میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

گریم اسمتھ چوتھے ایک روزہ میچ میںجنید خان کی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران زیادہ تر وقت ڈریسنگ روم میں موجود رہے، اس سے قبل بھی گریم اسمتھ کی کہنی کا آپریشن کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کل بینونی میں کھیلا جارہا ہے، 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اس لئے دونوں ٹیمیں اپنی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تاریخ میں کبھی بھی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیاب نہیں ہوسکا اس لئے قومی ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہوکر ون ڈے سیریز میں ناکامی کا داغ دھو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں