ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین شہید 5 زخمی

بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چھپراڑ اور کنڈن پور گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 18, 2018
پاکستان رینجرز پنجاب نے جواب میں بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 خواتین کو شہید جب کہ 5 افرادکو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چھپراڑ اور کنڈن پور گاؤں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جب کہ 3 خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے جواب میں بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوج کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہید ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ عائشہ اور 45سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں