ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار

الیکشن کمیشن کے اس طرح کے اقدام سے ان سے صاف اورشفاف انتخابات کی توقع کس طرح کی جاسکتی ہے،الطاف حسین


ویب ڈیسک March 23, 2013
الیکشن کمیشن کے اس طرح کے اقدام سے ان سے صاف اورشفاف انتخابات کی توقع کس طرح کی جاسکتی ہے،الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والا وقت کڑی آزمائش ہوسکتا ہے جس کے لئے کارکن تیاررہیں۔

لندن سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انتخابات سے محض چند روز قبل کراچی کے 11 حلقوں کی نئی حد بندیاں کرنے کا مقصد ایم کیوایم کے ووٹ بینک کو تقسیم کرنا ہے اورایم کیوایم کسی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ طرز عمل غیرآئینی،غیرقانونی اورایم کیوایم کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے، اس کے خلاف احتجاج کرنا عوام کا آئینی اوربنیادی حق ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس طرح کے اقدام سے ان سے صاف اورشفاف انتخابات کی توقع کس طرح کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی متعصبانہ فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کراچی میں حلقہ بندیوں کی نئی حدبندی پر الیکشن کمشنر سندھ سے ملاقات کی اوراپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں