نواب غوث بخش باروزئی نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا

صوبے میں تمام کام میرٹ پر ہوں گے اور نگراں صوبائی کابینہ 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، غوث بخش باروزئی


ویب ڈیسک March 23, 2013
گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے نگراں وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

NIDERRAU, GERMANY: نواب غوث بخش باروزئی نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے نگراں وزیر اعلیٰ سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جے یو آئی (ف)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ حلف لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں تمام کام میرٹ پر ہوں گے اور نگراں صوبائی کابینہ 20 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے نواب غوث بخش باروزئی کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد گزشتہ روز نواب اسلم رئیسانی اور اپوزیشن لیڈر نوابزادہ طارق مگسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے نواب غوث بخش باروزئی کے نام کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں