پارلیمنٹ کو برا کہنے والوں کو پاکستان میں سیاست کا حق نہیں خورشیدشاہ

جوپارلیمنٹ کونہیں مانتےان کےاستعفوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں، قائد حزبِ اختلاف

جوپارلیمنٹ کونہیں مانتےان کےاستعفوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں، قائد حزبِ اختلاف: فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو برا کہنے والوں کو پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں اور نا ہی ان کے استعفوں کی کوئی اہمیت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں جو لوگ پارلیمنٹ کو برا سمجھتے ہیں انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان میں سیاست کریں، اور جو پارلیمنٹ کو نہیں مانتےان کےاستعفوں کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا کوئی قصور نہیں ہوتا بلکہ ایوان کو اس کا حقیقی وقار نہ دینا حکومت سمیت ہم سب کی ناکامی ہے، اسی پارلیمنٹ نے ملکی سرحدوں کو مضبوط اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ پاکستان میں پارلیمنٹ پہلےدن سےہوتی توبڑے بڑے سانحے نہ ہوتے۔
Load Next Story