تحریک انصاف تنہا ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی عمران خان

مجھے کسی کا خوف نہیں اگر خوف ہے تو صرف اللہ کا یہی وجہ ہے کہ میں نے عوام سے جو کہا وہ کرکے دکھایا،عمران خان


ویب ڈیسک March 23, 2013
وعدہ کرتا ہوں کہ انتخابات جیتنے کے بعد میں اور میری جماعت عوام پر ہونے والے ظلم کاخاتمہ کرے گی، عمران خان فوٹو: اے پی

MUMBAI: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں تنہا ہی کامیابی حاصل کرکے عوام کو ظلم سے نجات دلائے گی۔

لاہور میں مینار پاکستان پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور وہ خوش قسمت انسان ہیں جسے اللہ نے سب کچھ دیا لیکن انہیں فکر پاکستان کے عوام کی ہے اور اسی فکر کے تحت وہ سیاست میں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں روایتی سیاست دان جس طرح ملک کو تباہ کر رہے ہیں اسے بچانے میں عوام ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کا خوف نہیں اگر خوف ہے تو صرف اللہ کا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عوام سے جو کہا وہ کرکے دکھایا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی 17 سالہ سیاست میں بڑے مشکل مراحل آئے لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) دیگرجماعتوں سے اتحاد میں مصروف ہے جس کے لئے مولانا فضل الرحمان بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن اللہ کی مدد شامل رہی تو تحریک انصاف اکیلے ہی انتخابات جیت کر دکھائے گی۔

اس موقع پر عمران خان نے عوام سے 6 وعدے بھی کیے اور کہا کہ اگر وہ ایک بھی وعدے سے پیچھے ہٹے تو انہیں پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ قوم سے سچ بولیں گے اور وہی کہیں گے جو وہ کرسکتے ہوں، انتخابات جیتنے کے بعد ان کی حکومت عوام پر ہونے والے ظلم کا خاتمہ کرے گی۔ ان کی کبھی کوئی دولت وجائیداد ملک سے باہر نہیں ہوگی اور ان کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے اور وہ کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ وہ نہ کبھی اقتدار سے خود فائدہ اٹھائیں گے نہ دوستوں اور رشتے داروں کو اٹھانے دیں گے گا، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ حکومتی محلات پر خرچ نہیں ہوں گے اور پاکستانیوں کے ساتھ بیرون ملک جو ظلم ہوتا ہے وہ اور ان کی جماعت اس کے خلاف کھڑی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |