وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا


ویب ڈیسک January 18, 2018
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مریم نواز، وزیر ریلوے سعد رفیق، پرویز رشید، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، مشیر خزانہ مفتاع اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور اپوزیشن جماعتوں کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |