کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 خواتین رضاکارجاں بحق

واقعے کے بعد کئی علاقوں میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی


ویب ڈیسک January 18, 2018
واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

شال کوٹ میں انسداد پولیوٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم بچوں کی ویکسی نیشن میں مصروف تھی کہ اسی اثنا میں نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ایک ورکر خاتون موقع پرجاں بحق جب کہ دوسری زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ متعدد علاقوں میں انسداد پولیو مہم معطل ہوگئی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روزسے بلوچستان میں بالعموم اور کوئٹہ میں بالخصوص دہشتگردی اور پولیس اہلکاروں پر حملے پھر سے بڑھ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |