یوم پاکستان پر ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے اعلیٰ خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اور فوجی اعزازات سے نوازا۔
ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے۔ تقریب میں میجر جنرل احمد نواز شہید، میجر مجاہد علی شہید اور دیگر شہدا کو ستارہ جرات جبکہ سعادت حسن منٹو کے لئے بعد از وفات نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے ضیا محی الدین اور خالد عباس ڈار جبکہ فوزیہ وہاب اور انصار برنی کو بھی ان کی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
ایوارڈز دینے کی تقریبات چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھی ہوئیں۔ کراچی میں 28 جبکہ بلوچستان میں 6 شخصیات کو نمایاں کارکردگی پر سرکاری اعزاز سے نوازا گیا۔